پاکستان علاقائی تجارت کا مرکز بننے کی طرف گامزن،نئے راستے فعال

 باکو(خصوصی رپورٹ )پاکستان وسطی ایشیائی ریاستوں کو گوادر اور کراچی بندرگاہ سے منسلک کر کے علاقائی تجارت کا مرکز بننے کیلئے فعال اقدامات کر رہا ہے۔ آذربائیجان کے میڈیا دی کیسپیئن پوسٹ کے مطابق ازبکستان نے پاکستان تک رسائی کیلئے افغانستان کو بائی پاس کرتے ہوئے نئے تجارتی کوریڈورز کا استعمال شروع کردیا ہے۔دی کیسپیئن پوسٹ کے مطابق تاشقند نے پاک ایران سرحد پر واقع گبدریمندان بارڈر کیذریعے زرعی مشینری اورصنعتی خام مال کی ترسیل پہلے ہی شروع کردی ہے۔اپریل 2026 میں شروع کیے گئینئے کوریڈورز نے وسطی ایشیا کوپاکستانی بندرگاہوں اور عالمی منڈیوں تک اضافی تجارتی راستہ فراہم کردیا ہے۔