آئنٹراخت فرینکفرٹ نے بایرن میونخ کے مڈفیلڈر نوئل سیکو کے ساتھ 2031 تک کا معاہدہ کر لیا

برلن (سپورٹس ڈیسک) آئنٹراخت فرینکفرٹ نے بائرن میونخ سے تعلق رکھنے والے جرمنی کے انڈر 21 مڈفیلڈر نوئل سیکو کو جون 2031 تک کے طویل مدتی معاہدے پر ٹیم میں شامل کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔میڈیاکے مطابق فرینکفرٹ منتقلی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے 20 سالہ نوئل سیکو نے کہا کہ یہ قدم ان کے کیریئر کے لیے انتہائی اہم ہے اور انہیں پورا یقین ہے کہ فرینکفرٹ ان کی ترقی کے لئے بہترین جگہ ہے۔برلن میں پیدا ہونے والے نوجوان مڈفیلڈر نے اپنے کیریئر کا آغاز ہرتھا برلن سے کیا تھا جس کے بعد وہ 2022 میں بائرن میونخ چلے گئے جہاں محض 16 سال کی عمر میں انہوں نے بائرن کی ریزرو ٹیم کی طرف سے ڈیبیو کیا اور شاندار کارکردگی پر بائرن نے انہیں 2024 میں پروفیشنل کنٹریکٹ دیا تھا۔بعد ازاں فروری 2025 میں وہ ہینوور 96 کو لون (قرض) پر دئیے گئے جہاں انہوں نے 2025-26 کے سیزن میں بہترین کھیل پیش کر کے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔