پی ایس ایل : فاتح ٹیم کو5 لاکھ امریکی ڈالر ملیں گے

لاہور(نیٹ نیوز) پی ایس ایل 10 کی فاتح ٹیم کو 5 لاکھ امریکی ڈالر انعام دیا جائے گا۔ جبکہ رنر اپ کو 2 لاکھ ڈالر ملیں گے۔  ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیش کا آغاز 11 اپریل  بروز  جمعہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا۔  پاکستان سپر لیگ 10 کا  باقاعدہ آغاز ایک شاندار افتتاحی تقریب سے ہوگا، جس کے بعد ٹورنامنٹ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ   میں   11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 5 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی، جبکہ رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ امریکی ڈالر ملیں گے۔