انسان بار بار محبت میں نہیں پڑ سکتا، احد رضا میر

محبت صرف ایک ہی بار ہوتی ہے:اداکار، ضروری نہیں پہلی محبت ہی سچی ہو، پہلی بار انسان غلطی بھی کر سکتا ہے:مایا علی
کراچی(شوبز ڈیسک ) معروف اداکار احد رضا میر نے محبت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے نزدیک انسان بار بار محبت میں مبتلا نہیں ہو سکتا۔احد رضا میر نے حال ہی میں اپنی ساتھی اداکارہ مایا علی کے ہمراہ ایک پروموشنل انٹرویو میں گفتگو کے دوران کہا کہ میرے خیال میں انسان بار بار محبت میں نہیں پڑ سکتا، محبت صرف ایک ہی بار ہوتی ہے۔تاہم مایا علی نے ان کی رائے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں پہلی محبت ہی سچی ہو، پہلی بار انسان غلطی بھی کر سکتا ہے۔مایا علی کی بات پر احد رضا میر نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پہلی محبت غلط ثابت ہو سکتی ہے، لیکن میرے نزدیک انسان کئی بار محبت میں نہیں پڑ سکتا۔واضح رہے کہ احد رضا میر کی ذاتی زندگی ماضی میں بھی خبروں کی زینت بنتی رہی ہے۔ اداکارہ سجل علی سے شادی اور بعد ازاں علیحدگی کے علاوہ، ان کا نام مختلف مواقع پر اداکارہ رمشا خان اور دانانیر مبین کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا ہے۔