لاہور(شوبز ڈیسک) نامور اداکار احد رضا میر کل اپنی 33ویں سالگرہ منائیں گے۔احد رضا میر 29 ستمبر 1993 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ احد رضامیر سینئر و معروف اداکار آصف رضا میر کے صاحبزادے ہیں ۔ ٹیلی ویژن پر اداکاری کرنے سے پہلے احد رضا میر نے کیلگری یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران کینیڈا میں تھیٹر آرٹسٹ کے طور پر کام کیا۔ 2015 میں کراچی واپس آئے اور پہلی بار ٹیلی ویژن سیریز سمی سے پہچان بنائی ۔ رومانوی ڈرامہ یقین کا سفر میں کردار ان کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوا جس نے انہیںپزیرائی دی اور بہترین اداکار کا لکس اسٹائل ایوارڈ حاصل کیا ۔ احد رضا میر نے ڈرامہ سیریل عہد وفا میں ایک نوجوان فوجی افسر کا کردار نبھایا جسے بے حد پسند کیا گیا تھا۔ احد رضا میر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔