برطانوی ڈرامے میں میرا کردارخاصا دلچسپ ہے:احد رضا میر

 عالمی سطح پر اداکاری کے جوہر دکھا کر اپنے ملک کا وقار مزید بلند کرنا چاہتا ہوں:اداکار
کراچی (شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار احد رضا میر نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ وہ برطانوی نشریاتی ادارے کے ایک نئے ہائی پروفایل ڈرامہ پروجیکٹ کا حصہ بن گئے ہیں۔ احد رضا میر اس سے قبل بھی بین الاقوامی پروجیکٹس (جیسے کہ رِزیڈنٹ ایول ) میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، اور ان کا یہ نیا پراجیکٹ پاکستانی فنکاروں کے لیے عالمی منڈی میں دروازے مزید کشادہ کر رہا ہے۔ اداکار نے اس پروجیکٹ کو اپنے لئے ایک بہترین قدم قرار دیتے ہو ے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر اپنے ملک کا وقار مزید بلند کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا اس ڈرامے میں ان کا کردارخاصا دلچسپ ہے ۔