نورین نیازی این سی سی آئی اے میں پیش نہ ہوئیں‘جواب جمع کرادیا

مجھے پر لگائے الزامات غلط ہیں‘کسی  ادارے کیخلاف نفرت انگیز مواد نہیں پھیلایا:نورین‘27جولائی کو پھر طلبی
اسلام آباد(آن لائن )اداروں کے خلاف متنازعہ بیان دینے کے الزام میں این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس پر نورین نیازی نے ابتدائی جواب جمع کرا دیا ہے۔جبکہ دوسری جانب این سی سی آئی اے نے نورین نیازی کو 27 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔وکیل فیصل ملک ایڈوکیٹ کے ذریعے جمع کرائے گئے جواب میں نورین نیازی نے نوٹس میں لگائے گئے تمام الزامات کی سختی سے تردید کر دی۔ انہوں نے اعتراض اٹھایا کہ نوٹس میں الزامات کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں اور شکایت، شواہد اور مبینہ مواد بھی فراہم نہیں کیا گیا۔نورین نیازی نے جواب میں کہا کہ انہوں نے کسی ریاستی ادارے کے خلاف نفرت انگیز مواد نہیں پھیلایا۔ انہوں نے قانونی حقوق محفوظ رکھتے ہوئے تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی