نورین نیازی این سی آئی اے میں پیش نہ ہوئیں‘آج پھر طلبی

نورین نیازی ادارے سے مکمل تعاون کریں گی:وکیل‘ 3 ہفتے کی مہلت دینے کی درخواست مسترد
اسلام آباد(ان لائن) بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی قومی سلامتی کے ادارے این سی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس پر پیش نہ ہوئیں جبکہ ان کے وکیل فیصل ملک ایڈوکیٹ نے وضاحت پیش کر تے ہوئے بتایا  نورین نیازی ادارے سے مکمل تعاون کریں گی اور ابتدائی جواب بھی جمع کرا دیا گیا ہے۔این سی آئی اے نے آج منگل کودوبادہ طلب کرلیاہے اور وکیل کی جانب سے 3 ہفتوں کی مہلت دینے کی درخواست مستردکردی