لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولنگر اور راولپنڈی ڈویڑن میںممکنہ صورتحال سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے چناب، جہلم، راوی اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 20 سے 24 جولائی کے دوران پنجاب کے دریاوں میں پانی کی صورتحال میں اضافے کا خدشہ ہے۔دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر نچلے سے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے،دریائے راوی اور چناب سے ملحقہ نالوں بہیں، بسنتر، ڈیگ، ایک، پلکھو، بھمبر، ہلسی اور ڈورا میں بھی سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی رود کوہیوں میں فلیش فلڈنگ کی وارننگ جاری کی گئی ہے،اس کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولنگر اور راولپنڈی ڈویڑن میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور واسا حکام کو ممکنہ صورتحال سے متعلق الرٹ جاری کردیاگیاہے جبکہ ریسکیو 1122 کو تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کرنے کی ہدایات کردی گئی ہیں۔لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ ا?بپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کوبھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں ،ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے،ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے،ریسکیو ا?پریشن کے لیے پٹرول و ڈیزل کا اسٹاک وافر مقدار میں ہونا چاہیے،عوام الناس کو موجودہ صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ ا?گاہ رکھا جائے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق دریاوں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کے انخلاء کو یقینی بنائیں،فلڈ ریلیف کیمپس میں خوراک، پینے کے صاف پانی و دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،ہنگامی انخلاء کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں،حکومت پنجاب آپ کا اور آپ کے مال مویشیوں کا پوری طرح سے خیال رکھے گی،شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں