آپریشن سومنات دشمن کیلئے خوف اور پاک بحریہ کیلئے فخر کی علامت بنا:یوم بحریہ پر پیغام
اسلام آباد (آئی این پی) صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کی بہادری اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے 1965 کی جنگ میں پاک بحریہ نے جرات اور ہمت کی نئی تاریخ رقم کی۔صدرِ مملکت نے یومِ بحریہ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آپریشن سومنات دشمن کیلئے خوف اور پاک بحریہ کیلئے فخر کی علامت بنا، یومِ بحریہ اس عزم کی تجدید ہے کہ پاک بحریہ ہر محاذ پر قوم کا دفاع کرتی رہے گی۔صدرِ مملکت نے کہا کہ پاک بحریہ ایک جدید اور کثیر الجہتی فورس کے طور پر ابھری ہے، پاک بحریہ تجارتی راستوں کے تحفظ اور عالمی امن مشنز میں بھی کردار ادا کر رہی ہے