آسٹریلیا کے اسٹار بلے باز اسٹیو اسمتھ گزشتہ دو سالوں میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں شاندار کارکردگی کے باوجود ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، اسمتھ نے آخری بار 2024 کے اوائل میں آسٹریلیا کے لیے ٹی ٹوئنٹی کھیلی، اور اس کے بعد ایشیز کے بعد بگ بیش میں 42 بالز پر 100 رنز کی زبردست اننگز کھیل کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس کے اگلے ہی میچ میں 54 رنز بنا کر ٹیم کو کوالیفائر فائنل تک رسائی دلائی۔اسٹیو اسمتھ فروری 2024 سے اب تک ٹی ٹوئنٹی میں 2 سنچریز اور 5 نصف سنچریز سمیت 819 رنز بنا چکے ہیں، جن کی اوسط 51.18 اور اسٹرائیک ریٹ 156 رہا ہے۔اس کے باوجود، سلیکٹرز نے انہیں آئندہ کے محدود اوورز کے فارمیٹ کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا ہے۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر رہنے کو قبول کیا ہے، مگر لاس اینجلس اولمپکس میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ وہ ابھی تک ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائر نہیں ہوئے، لیکن سلیکٹرز اب ان سے آگے نکل چکے ہیں۔ اگرچہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ابتدائی اسکواڈ میں 31 جنوری تک رد و بدل ممکن ہے، مگر صرف انجری کی صورت میں ہی کوئی تبدیلی کی جا سکتی ہے۔