پاکستانی اوور 40 کرکٹرز کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

پاکستانی اوور 40 کرکٹرز کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

 یہ ورلڈ کپ 21 نومبر سے یکم دسمبر تک کراچی میں منعقد ہوگا۔اسکواڈ میں پاکستان کے 40 سال سے زائد عمر کے 18 کھلاڑی شامل ہیں، جن کی قیادت جارح مزاج آل راؤنڈر عبدالرزاق کریں گے۔ فواد عالم کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے، جبکہ لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد کو ٹیم کا مینٹور نامزد کیا گیا ہے۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ جلال الدین ہوں گے اور اعظم خان ٹیم منیجر کے فرائض انجام دیں گے۔

پاکستان اوور 40 اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام درج ذیل ہیں:

عبدالرزاق (کپتان)
فواد عالم (نائب کپتان)
شاہد آفریدی
ذوالفقار بابر
ہمایوں فرحت (وکٹ کیپر)
سہیل خان
تابش خان
شہریار غنی
ندیم جاوید
عرفان مشتاق
عدنان بیگ
محمد علی
عاطف مقبول
جاوید منصور
حسن ناصر
محمد سلیمان
طارق محمود
عمران علی
اس اعلان کے ذریعے قومی کرکٹ کے سینئر کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ اور کھیل کا جذبہ بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ تجربہ کار کھلاڑی نوجوان نسل کے لیے مثال بن سکیں۔