پی ٹی آئی کی پالیسیوں اور نالائقی سے کے پی جل رہا ہے: طلال چوہدری

پی ٹی آئی کی پالیسیوں اور نالائقی سے کے پی جل رہا ہے: طلال چوہدری

طلال چوہری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی پالیسیوں اور صوبائی حکومت کی نالائقی کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بدامنی بڑھ گئی ہے۔

 انہوں نے صوبائی حکومت پر الزام لگایا کہ سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) نہ بنانے اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پورا ملک خطرے میں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہو سکتی اور کارروائی ناگزیر ہے۔ طلال چوہری نے صوبے کو جولائی 2010 سے نومبر 2025 تک 5867 ارب روپے فراہم کیے جانے کا بھی ذکر کیا، تاہم صوبائی حکومت کی کارکردگی صفر قرار دی۔