بلوچستان میں کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان اور دیگر دہشت گرد گروہ نوجوانوں کو دہشت گردی کی جانب دھکیل کر ان کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ہلاک دہشت گرد سخی بخش کی دکھی ماں کے سوالات نے فتنہ الہندوستان کی سفاکیت کا پردہ چاک کر دیا۔سخی بخش کی والدہ نے بتایا کہ غربت کے باوجود انہوں نے اپنے بیٹے کو پڑھایا تاکہ وہ چھوٹے بہن بھائیوں کا سہارا بنے، مگر سخی بخش نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے ذریعے اہلِ خانہ کو درد اور تکلیف میں مبتلا کیا۔ماہرین کے مطابق، کالعدم فتنہ الہندوستان محرومی اور ناانصافی کا بیانیہ بنا کر نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کرتی ہے اور بلوچ ماؤں کی گودیں اجاڑنے اور نوجوانوں کا مستقبل برباد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔سیکیورٹی اداروں کے آپریشنز کے نتیجے میں بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو محفوظ بنانے اور گمراہی روکنے کے لیے مستقل اقدامات کی ضرورت ہے۔