ملک محمد احمد خان کی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم سے ملاقات

جمعیت اہلحدیث عوامی خدمت اور جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے، سینٹر حافظ عبدالکریم  
لاہور ( خصوصی رپورٹ) سپیکر پنجاب اسمبلی و قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم کی رہائش گاہ پر ملاقات کیہ  ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور موجودہ سیاسی صورتحال اور عوامی فلاح سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ملک محمد احمد خان نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنماء حافظ اسامہ عبد الکریم کو حلقہ PP-289 سے بلا مقابلہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا