لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم کے خلاف پہلی توہینِ عدالت کی درخواست ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے سابق کانسٹیبلان محمد عاطف اور جمشید اقبال کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 9 اگست 2024 کو پولیس کانسٹبل بھرتی ہوئے۔ 21 مئی 2025 کو کانسٹبل کی بھرتی کا آرڈر واپس لے لیا گیا۔ سی سی پی او، آئی جی پولیس کو داد رسی کیلئے اپیلیں کیں مگر شنوائی نہ ہوئی۔ درخواست گزاروں کے مطابق پولیس افسران سے داد رسی نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا.لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو زیرالتوا درخواست پر فیصلے کا حکم دیا