سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم سے ملاقات

جمعیت اہلحدیث عوامی خدمت اور جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے، سینٹر حافظ عبدالکریم  
جمعیت اہلحدیث نے جمہوری اقدار کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا، ملک محمد احمد خان 
لاہور ( خصوصی رپورٹر)  سپیکر پنجاب اسمبلی و قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور موجودہ سیاسی صورتحال اور عوامی فلاح سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ملک محمد احمد خان نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنماء￿  حافظ اسامہ عبد الکریم کو حلقہ PP-289 سے بلا مقابلہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا