سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

 کراچی(آئی این پی ) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی  آ گئی۔مقامی  صرافہ مارکیٹ میں  فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 900روپے کی کمی کے ساتھ 5لاکھ 40ہزار 362روپے کی سطح پر آگئی۔ دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 486روپیکم ہو کر 4لاکھ 63ہزار 273روپے کی سطح پر آگئی جبکہ ایک تولہ چاندی 179 روپے کمی سے 9175 روپے ہوگئی۔