لاہور(سپورٹس ڈیسک )پرتگال سے تعلق رکھنے والے دْنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے ارب پتی فٹ بالر بن گئے، ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 1.4 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔دنیا کے امیر ترین افراد کی مجموعی دولت کا حساب رکھنے والے بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس نے پہلی بار 40 سالہ پرتگالی اور سعودی کلب النصر کے اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کی دولت کا تخمینہ لگایا ہے۔رپورٹ کے مطابق رونالڈو کی مجموعی دولت 1 ارب 40 کروڑ ڈالرز ہے، جس میں ان کی کیریئر کی آمدنی، سرمایہ کاری اور اشتہاراتی معاہدے شامل ہیں۔بلومبرگ کے مطابق رونالڈو نے 2002ء اور 2023ء کے دوران 55 کروڑ ڈالرز تنخواہ کی مد میں کمائے، اس میں ڈیلز اور اسپانسر شپ کے ذریعے حاصل ہونے والی ان کی آمدنی بھی شامل ہے، جس میں نائکی (Nike) کے ساتھ ایک دہائی کا معاہدہ بھی شامل ہے جس کی مالیت سالانہ تقریباً 1.8 کروڑ ڈالرز ہے۔