مقتول کی شناخت 61 سالہ آفتاب کے نام سے ہوئی ،قاتلوں نے سر میں گولی ماری
ملزمان آفتاب کے گھر سے باہر نکلنے سے پہلے گلی میں موجود تھے۔بیوہ ہما ، تحقیقات شروع
لاہور(کرائم رپورٹر) چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے کار سوار محکمہ ایکسائز کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی پولیس کا کہنا ہے کہ درینہ دشمیر سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ایدھی ترجمان کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں ،نجی سوسائٹی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان 61 سالہ کار سوار کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے مقتول کی شناخت 61 سالہ آفتاب کے نام سے ہوئی جو محکمہ ایکسائز کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر تھا ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی بیوہ ہما کی مدعیت میں کار سوار 4 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیاملزمان مقتول آفتاب کے گھر سے باہر نکلنے سے پہلے گلی میں موجود تھے۔بیوہ ہما کے مطابق ملزمان میں سے ایک نے کلاشنکوف سے میرے خاوند پر فائرنگ کی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ درینہ دشمیر سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں