سٹاف کی جانب سے شہریوں سے مبینہ طور پر رشوت مطالبہ کی چیکنگ بھی کی گئی
لاہور(دانش منیر)ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ڈیپارٹمنٹ احمد سعید کا فرید کورٹ ہاوس کا دورہ، احمد سعید نے فرید کورٹ ہاوس میں ریجن اے اور سی کا دورہ کیا، احمد سعید کا شہریوں کے مسائل موقع پر ہی حل کرنے کا حکم دیا دوسری جانب ڈائریکٹر ریجن سی جام سراج نے غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا ‘ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل احمد سعید نے کائونٹر ٹو کائونٹر چیکنگ کی، احمد سعید نے چیک کیا کہ سٹاف شہریوں کا کام تاخیر کا شکار تو نہیں کررہے، سٹاف کی جانب سے شہریوں سے مبینہ طور پر رشوت کا مطالبہ کی چیکنگ بھی کی گئی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے سٹاف کا لوگوں کے ساتھ رویہ چیک کیا، احمد سعید کا متعلقہ زونز کے ای ٹی اوز کو ایک ہی دن میں شہریوں کے مسائل کے حل کا حکم، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ احمد سعید کا کہنا ہے کہ اگر ٹیکس جمع ہے تو این او سی کی کوئی فیس نہیں ہے، ملکیت اور این او سی کے حصول کیلئے الگ کائونٹر قائم کیا گیا ہے، کرایہ داروں کے پراپرٹی ٹیکس کے مسائل فوری حل کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں.محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈائریکٹر ریجن سی جام سراج نے ہنگامی بنیادوں پر ایکشن لیتے ہوئے ریجن سی میں پرائیویٹ افراد کے داخلے پر سخت احکامات جاری کردئیے صرف سائلین کو تصدیق کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ایک اندازے کے مطابق ایکسائز ا?فس کے باہر 300 سے زائد ٹاوٹس اور عملے ساتھ کام کرنے والے پرائیویٹ افراد نے مستقل اڈے بنا رکھے ہیں جو کہ افسران اور اہلکاروں کے ساتھ مل کر ایک مافیا کی شکل اختیار کر چکے ہیں یہی مافیا ٹرانسفر رجسٹریشن اور دیگر معاملات میں جعل سازی کا ایک بڑا محرک بنتا ہے ڈائریکٹر ریجن سی جام سراج نے تمام سٹاف کو ہدایت کی ہے اگر کوئی بھی ان کی معاونت سے کام کرتا پایا گیا تو اس بارے سپیشل رپورٹ سیکرٹری ایکسائز کو ارسال کی جائے گی سائلین کی معاونت کے لئے فرنٹ ڈیسک بنایا گیا ہے جہاں مردو خواتین اہلکار شہریوں کی رہنمائی کرینگے ان انتظامات کے بعد ریجن سی میں ورکنگ میں بہتری نظر آئی ہے دفاتر کے گیٹ پر بھی سیکورٹی کو سخت کردیا گیا ہے ڈائریکٹر ریجن سی تمام امور کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔