حکومتی کوششوں سے معاشی اعشاریے بہتر ، ترقی تب آئے گی جب ہر شہری کو کام کیلئے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیربرائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ لوگوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دیں گے تو پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدریکیلئے اس ملک میں بہت خوشحالی ہے، اس وقت ملک کی 99 فیصد کی طاقت اور 70 فیصد ملک کی دولت اس کمرے میں بیٹھی ہے اور سوال ہم چوہدری کے مزارعے کا پوچھ رہے ہیں وہ یہاں ہے ہی نہیں، خوشحالی کا طریقہ پیداواری صلاحیت میں اضافے ہے لیکن اس وقت ہوگی جب آپ لوگوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دیں گے