اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے پاکستان میں سات سے آٹھ روپے بجلی کی قیمت کم ہوچکی ہے ‘یہ مبارکباد دائیں اور بائیں جانب بیٹھے دوستوں کو دوں گا اب لوگوں کو روزگار ملے گا، ملک کی جی ڈی پی میں اضافہ ہو گاجو کام بیس سال میں نہیں ہو سکا وہ ایک سال کی حکومت میں بجلی کی قیمت کم کر کے کر دیا ‘سولر لگانے کی رفتار میں کمی نہیں آئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران کیا