جدہ(آئی این پی) سعودی عرب کے شاہی ایوان نے شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمن آل سعود کے انتقال کی تصدیق کر دی ۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ بندر بن عبداللہ کا انتقال گزشتہ روز ہوا۔ ان کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی۔رپورٹس کے مطابق نماز جنازہ میں گورنر ریاض فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، شاہی خاندان کے افراد، اعلی حکام اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔شاہی ایوان کی جانب سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی گئی