کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکاشہرنو کے علاقے میں ہوا،یہ علاقہ غیر ملکیوں کا گھر ہے اور اسے کابل کے محفوظ ترین علاقوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔