انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں دھماکہ ،54افراد زخمی

دھماکہ سکول کے قریب ہوا‘زخمی ہسپتال داخل‘ دھماکے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں 

جکارتہ( آن لائن ) انڈونیشیا کے دارالحکومت  جکارتہ  ایک سکول کے قریب دھماکے میں  54 افراد  زخمی ہوگئے‘  جن میں سے کچھ کو معمولی، کچھ کو درمیانے درجے کے زخم آئے، جبکہ چند افراد کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ جکارتہ پولیس کے سربراہ آسیپ ایڈی سْوہیری  نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ شہر کے ایک ہائی اسکول کے قریب پیش آیا۔