طالبان نے کابل میں افغانستان کے واحد لگژری ہوٹل کا کنٹرول سنبھال لیا

کابل (آئی این پی ) افغان  طالبان نے کابل میں افغانستان کے واحد لگژری ہوٹل سرینا کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق 10 سال قبل طالبان نے کابل میں افغانستان کے واحد لگژری ہوٹل سرینا پر حملہ کیا تھا جس میں امریکی شہری سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔سرینا ہوٹل نے گزشتہ دنوں اعلان کیا کہ وہ کابل میں یکم فروری سے ہوٹل بند کر رہے ہیں، ہوٹل اب حکومت کے قبضے میں ہے