کابل میں دھماکہ، افغان وزیر خلیل الرحمان حقانی جاں بحق

خلیل الرحمان حقانی افغان وزیر برائے مہاجرین اور جلال الدین حقانی کے بھائی تھے
کابل(آئی این پی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے میں افغان وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق ہوگئے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلیل ارحمان حقانی کے جاں بحق ہونے سے متعلق بھتیجے انس حقانی نے تصدیق کردی۔خلیل الرحمان حقانی، جلال الدین حقانی کے بھائی تھے، جنہوں نے حقانی نیٹ ورک کی بنیاد رکھی تھی۔وہ سراج الدین حقانی کے چچا بھی تھے، جو اس وقت افغانستان کے وزیر داخلہ ہیں۔