اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمن نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ایوان میں معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔سوموار کو سینیٹ اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے سینیٹر پلوشہ محمد زئی نے کہاکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں اپنے سوالات پیش کئے جو ایجنڈہ کا حصہ تھے اجلاس کے دوران ایک وفاقی وزیر جس کو میری ذات میں زیادہ دلچسپی تھی اس نے کمیٹی اجلاس کے دوران گندی زبان استعمال کی وہ سب نے دیکھی ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت بعض وفاقی وزرا بدمست ہاتھی بنے ہوئے ہیں