چند ماہ سے سخت ڈائٹ کر رہی ہیں، ان کا وزن کم ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ ایسی لگ رہی ہیں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کی سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی جانب سے سرجری کرائے جانے سے متعلق افواہوں پر ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب کا اہم بیان سامنے آگیا۔جنید صفدرکی شادی کی تقریبات میں مریم اورنگزیب کی اسٹائلش اورمختلف انداز میں شرکت نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا،جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔ مریم ارونگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب نے کہا انہوں نے کوئی سرجری نہیں کرائی، وہ گزشتہ چند ماہ سے سخت ڈائٹ کر رہی ہیں، ان کا وزن کم ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ ایسی لگ رہی ہیں۔