ملک کی اقتصادی و معاشی حالت کو تباہ کرنیوالے جیل میںہیں:طاہرہ اورنگزیب

      ججز کی تعداد میں اضافے اور سروسز چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا کریڈٹ(ن) لیگ کو جاتا ہے 
   اسلام آباد (آ ئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے اندر احتجاج کرنے والے اور ملک کی اقتصادی اور معاشی حالت کو تباہ کرنے والے جیل میں چکی پیس رہے ہیں۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججز کی پارلیمنٹ میں سپریم کور ٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے اور سروسز چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا کریڈٹ مسلم لیگ (ن )کو جاتا ہے،ہم نے ملک کو اقتصادی لحاظ سے ترقی کے ٹریک پر چڑھا دیا ہے،اگر کسی نے احتجاج کی سیاست کی تو اس کے خلاف آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر ڈمی حکومت نہیں دو تہائی اکثریت رکھنے والی جماعت کی حکمرانی ہے،ملک کی ترقی اور استحکام کا ضامن نواز شریف اور شہباز شریف ہیں۔