اسلام آباد( آ ئی این پی) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے ڈی چوک میں پی ٹی آئی قائدین علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی نے عوام کو دھوکہ دیا،سول نافرمانی کی تحریک میں بھی لوگوں کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا نواز شریف کے پاس پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت موجود ہے۔26ویں آئینی ترمیم اس کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔عمران خان جیل میں بیٹھ کر پانچ سال انتظار کریں۔