298گاڑیاں غیررجسٹرڈ ، 667ٹوکن ٹیکس نادہندہ نکلیں

نادہندگان سے 1 کروڑ 17 لاکھ 25 ہزار 782 روپے موقع پر وصول
لاہور ( کرائم رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے فیلڈ آپریشن کا 17 ویں دن ،پنجاب بھر میں 35 مقامات پر ناکے،7118 گاڑیوں کی چیکنگ،298 گاڑیاں بغیر رجسٹریشن اور 667 ٹوکن ٹیکس نادہندہ نکلیں ،نادہندگان سے 1 کروڑ 17 لاکھ 25 ہزار 782 روپے موقع پر وصول۔445غیر نمونہ نمبر پلیٹ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اتا رلی گئیں،محکمہ ایکسائز روزانہ کی بنیاد پر ناکہ بندی جاری رکھے گا۔موٹر وہیکلز مالکان اپنے خلاف کارروائی کا انتظار کیے بغیر اپنا واجب الادا ٹیکس ادا کریں، غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے استعمال سے گریز کریں۔ آئندہ دنوں میں ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں مزید سخت ہوں گی۔