خواتین، بچوں اورفنانشل کرائم سے متعلق مقدمات پر پیش رفت کا جائزہ

لاہور(کرائم رپورٹر)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِ صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقدہوا۔ سی سی پی او لاہورنے خواتین، بچوں اورفنانشل کرائم سے متعلق مقدمات پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے اجلاس کوخواتین، بچوں اور فنانشل کرائم کے اشتہاریوں کی گرفتاریوں پر بریفنگ دی۔سی سی پی او لاہورنے خواتین، بچوں اور فنانشل کرائم میں ملوث اشتہاریوں کو جلداز جلد حراست میں لینے اور پینڈنگ مقدمات کوبرق رفتاری سے یکسو کرنے کی ہدایت جاری کی۔