اسلام آباد (آئی این پی ) رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ 190 ملین پائونڈ کیس میں رواں برس میں بانی پی ٹی آئی کی اپیل مقرر ہوتی نظر نہیں آتیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کی اپیلوں سے متعلق بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سامنے آنے والے بیان میں کہا گیا کہ رواں برس 2025 میں بانی پی ٹی آئی کی اپیل مقرر ہوتی نظر نہیں آتیں۔یہ بیان رجسٹرار آفس نے رپورٹ قائم مقام چیف جسٹس کے بنچ میں جمع کرا دی، رپورٹ کے مطابق سزائے موت کے خلاف 2017 کی اپیل سب سے پرانی عدالت میں مقرر ہے ، دائر ہونے کے بعد اپیلیں اپنی اپنی باری پر مقرر ہوتی ہیں