‘بشریٰ بی بی کی بیٹی کی درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات دور‘پیر کو سماعت ہوگی

 اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی سے ملاقات اور ذاتی معالج تک رسائی سے متعلق بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیے ہیں اور پٹیشن کو نمبر لگا کر پیر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔جسٹس ارباب محمد طاہرنے جمعرات کوسماعت کی۔سماعت کے دوران وکلا سلمان اکرم راجہ، علی بخاری، نعیم پنجوتھہ اور خالد یوسف عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ اس موقع پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ اس نوعیت کے معاملات میں پہلے متعلقہ اتھارٹی سے رجوع کرنا ضروری ہوتا ہے اور اگر ابھی تک جیل حکام سے رجوع نہیں کیا گیا تو آج یا کل میں کر لیا جائے۔