پاکستان میں مہنگائی، غربت اور بے روزگاری خطے میں سب سے زیادہ ہے، مفتاح اسماعیل

 کراچی (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے شہباز شریف حکومت کی معاشی پالیسیوں پر کڑ تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ہے، جبکہ سرمایہ کاری کی شرح گزشتہ 60 سال کے دوران کم ترین سطح پر رہی ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت کو ساڑھے چار سال ہو چکے ہیں، لیکن اس طویل عرصے کے بعد بھی پاکستان میں خطے کے مقابلے میں گیس، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں۔ان کا کہنا ہے پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس اور لیوی بھی پاکستان میں سب سے زیادہ ہیں