ہر سال اربوں روپے شوکت خانم ٹرسٹ کو دیے جاتے ہیں، یہ رقم عمران خان کی جیب میں تو نہیں جاتی
اسلام آباد(آئی این پی)رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ برطانیہ سے جو بھی رقم آئی وہ سپریم کورٹ کی تحویل میں آئی۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ یہ بات تو بالکل مانی ہوئی ہے کہ یہ فیصلہ بھی مانتا ہے کہ اس تمام معاملے میں ریاست پاکستان کو ایک پیسے کا نقصان نہیں ہوا، برطانیہ سے جو بھی رقم آئی وہ سپریم کورٹ کی تحویل میں آئی، سپریم کورٹ نے فیصلہ کرنا تھا کہ رقم دی جائے یا نہ دی جائے۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر یہ عرض کررہا ہوں کہ یہ چیری ٹیبل ہے اور یہ ان کی ذاتی ملکیت نہیں ہے ہر سال اربوں روپے شوکت خانم ٹرسٹ کو دیے جاتے ہیں، اسی طرح نمل یونی ورسٹی بھی ہے یہ رقم عمران خان کی جیب میں تو نہیں جاتی۔