میٹرک امتحان کا1 ماہ باقی ،تعلیمی بورڈزمستقل چیئرمین سے محروم

 کسی بورڈ میں مستقل چیئرمین نہ لگ سکا،شفاف امتحانات کیلئے فوری تعیناتی کامطالبہ
لاہور(خصوصی رپورٹ )میٹرک امتحانات کے آغاز میں ایک ماہ باقی مگر پنجاب کے تعلیمی بورڈز تاحال مستقل چیئرمین سے محروم ہیں جس پر تعلیمی ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے کسی بھی تعلیمی بورڈ میں مستقل چیئرمین تعینات نہ ہو سکا۔محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے دو ماہ قبل چیئرمین اور دیگر اہم عہدوں پر بھرتیوں کیلئے درخواستیں طلب کی تھیں۔چیئرمین اور سیکرٹری بورڈز کیلئے درخواستوں کی سکروٹنی مکمل ہو چکی ہے تاہم تاحال انٹرویوز کا آغاز نہیں کیا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین، سیکرٹری اور کنٹرولر کے عہدوں کیلئے تقریباً پندرہ سو درخواستیں موصول ہوئیں۔پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میں 27 مارچ سے میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ہو رہے ہیں۔ تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقل افسروں کی عدم تعیناتی سے امتحانی انتظامات متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس لیے مستقل چیئرمین فوری تعینات کیے جائیں۔تعلیمی ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امتحانات سے قبل انتظامی خلا کو فوری طور پر پْر کیا جائے تاکہ امتحانی عمل شفاف اور م ئوثر انداز میں مکمل ہو سکے۔