لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شہر کے مختلف تھانوں میں تعینات متعدد ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔جاری کردہ احکامات کے مطابق احسن جسپال کو بادامی باغ سے کاہنہ، عرفان چدھڑ کو مصطفیٰ ٹاؤن سے اسلام پورہ، فیصل ندیم کو اسلام پورہ سے سندر جبکہ سب انسپکٹر عاقب نصیر کو ایس ایچ او موچی گیٹ تعینات کر دیا گیااسی طرح رضوان بوبک کو ایس ایچ او داتا دربار، میاں زاہد کو ایس ایچ او لیاقت آباد، سہیل چھینا کو گڑھی شاہو سے لٹن روڈ، علی زہیب کو موچی گیٹ سے گڑھی شاہو اور شیخ کاشف یوسف کو یکی گیٹ سے نصیر آباد تعینات کیا گیامزید برآں علی عادل کو جوہر ٹاؤن سے یکی گیٹ، چوکی واہگہ سے سب انسپکٹر ندیم کو ایس ایچ او لوہاری گیٹ، بادامی باغ جنرل ڈیوٹی سے علی نقی کو ایس ایچ او بھاٹی گیٹ جبکہ عامر انجم کو گارڈن ٹاؤن سے ہنجروال تعینات کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔