متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور فیصل کامران نے شہر کے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے۔پولیس لائنزسے انسپکٹر شبیہ رضا ایس ایچ او مصطفی آباد،تھانہ جنوبی چھاؤنی سے سب انسپکٹر محمد اعتزاز عارف ایس ایچ او مصطفی ٹاؤن، چوکی شیر شاہ سے ٹی ایس آئی محمد اسحاق انچارج چوکی انڈسٹریل ایریا کاہنہ، سب انسپکٹر ندیم علی چوکی انڈسٹریل ایریا کاہنہ سے انچارج شیر شاہ، سب انسپکٹر انصر نواز وحدت کالونی سے ایس ایچ او باٹاپور، انسپکٹر عبدالواحد باٹاپور سے ایس ایچ او وحدت کالونی، تھانہ ڈیفنس اے سے سب انسپکٹر تنویر عمر انچارج چوکی ٹھوکر نیاز بیگ اور تھانہ ڈیفنس اے سے ہی سب انسپکٹر امان اللہ انچارج چوکی پنجاب کوآرپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی(فیکٹری ایریا) تعینات جبکہ ایس ایچ او مصطفی آبادسب انسپکٹر نوید اسلم کو جنرل ڈیوٹی تھانہ نیو انارکلی اور ایس ایچ او مصطفی ٹاؤن سب انسپکٹر ہاشم افتخار کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔