اڈیالہ جیل میں سحر و افطار کیلئے شاہانہ مینو

افطار میں کھجور، دودھ ملا شربت، سموسے، چکن، دال چاول، ہفتے میں 3دن گوشت دیا جائیگا ، چائے کا بھی اہتمام 
سحری میں روٹی، پراٹھا کے ساتھ انڈا، چکن، دال، سبزی دی جائے گی ، ملاقاتوں کیلئے صبح نو بجے سے شام تین بجے تک وقت مقرر 
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)رمضان المبارک کیلئے اڈیالہ جیل میں بھی پنجاب کی دیگر جیلوں کی طرح سحر و افطار کا پلان نافذ العمل، قیدیوں اور حوالاتیوں کو سحری میں روٹی، پراٹھا کے ساتھ انڈا، چکن، دال اور سبزی دی جائے گی۔ افطار میں کھجور، دودھ ملا شربت، سموسے، چکن، دال چاول فراہم کئے جائیں گے، ہفتے میں تین دن گوشت کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ تمام اشیاء جیل مینوئل کے مطابق ہفتے کے متبادل دنوں میں دی جائیں گی، سحر و افطار میں چائے کا بھی اہتمام ہو گا۔ اڈیالہ جیل میں بھی رمضان المبارک کے نئے اوقات کار نافذ کر دیئے گئے، جیل ملاقاتوں اور دفتری امور کیلئے نو بجے صبح سے شام تین بجے تک وقت مقرر کیا گیا ہے۔