تشدد کا واقعہ ایف ایٹ میں گھر کے باہر شناختی کا رڈ چیک کرنے پر پیش آیا
اسلام آباد (بیورو رپورٹ)اسلام آبادپولیس کے ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں کی خاتون اور مرد پر تشدد کی ویڈیو سامنے آ گئی ، ویڈیو میں ڈولفن اہلکار وں کو شہری پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے،ڈولفن اہلکاروں نے شہری اور اس کی بیوی کو ایف ایٹ میں ان کے گھر کے باہر روکا اور انکے شناختی کارڈ چیک کیے،ا س دوران تلخ کلامی ہوئی جس پرا نہوں نے خاتون اور مرد کو مارنا شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق تشدد کا واقعہ تھانہ مارگلہ کی حدود ایف ایٹ میں پیش آیا،پولیس کے مطابق بعد ازاں فریقین کے درمیان صلح ہو گئی۔