وزیر آباد، ٹرین پٹری پر کار کو دور تک گھسیٹتی لے گئی، ویڈیو سامنے آگئی

 وزیر آباد(آئی این پی )  پنجاب کے شہر وزیر آباد میں رونما ہونے والے افسوسناک ٹرین حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی  ۔وزیر آباد میں ریلوے کراسنگ پر ایک کار ٹرین سے ٹکرانے کے باعث حادثہ پیش آیا تھا، ٹریک پر جلد بازی میں آنے پر پاکستان ایکسپریس کار کو دور تک دھکیلتے ہوئے لے گئی۔ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد دی جا رہی ہے، یہ حادثہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جس کا ہولناک مناظر فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔حکام کے مطابق پاکستان ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جا رہی تھی جب علی نگر کراسنگ پر حادثہ پیش آیا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ سفید پراڈو کے ڈرائیور کی جلد بازی کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد ریلوے حکام اور ریسکیو ٹیموں نے ٹریک کلیئر کر دیا ہے۔