رمضان المبارک :تسبیح، ٹوپی اورجائے نمازکی فروخت میں 30 فیصدتک اضافہ

سکھر(خصوصی رپورٹ)مہنگائی کے باوجود رمضان المبارک میں تسبیح، ٹوپی اورجائے نمازکی فروخت میں 25 سے 30 فیصدتک اضافہ ہو گیا ہے جبکہ ان کی قیمتیں بھی 10 سے 15 فیصد تک بڑھ گئی ہیں،رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ملک بھر میں عام اشیاء کے ساتھ کچھ خاص اشیاء کی خرید و فروخت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔