لاہور(آئی این پی)رمضان المبارک کا مقدس مہینہ عبادات میں اضافے کا باعث بنتا ہے، اسی مناسبت سے ملک بھر میں تسبیح، ٹوپی اور جائے نماز کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔دکانداروں کے مطابق اس بابرکت مہینے میں ان اشیا کی فروخت میں 35 سے 40 فیصد تک اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ قیمتوں میں بھی گزشتہ سال کی نسبت 15 سے 20 فیصد تک بڑھوتری دیکھنے میں آئی ہے۔