برطانیہ، ماہ رمضان میں مسلم کمیونٹی کیلئے اشیا کی قیمتوں میں نمایاں کمی

لندن (آئی این پی )برطانیہ میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی سپر مارکیٹس نے مسلم کمیونٹی کے لیے اشیا کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی۔غیرملکی خبر  رساںادارے  کے مطابق برطانیہ میں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت آدھی کردی گئی۔اس کے علاوہ ساڑھے 12پائو نڈ والا آٹے کا تھیلا 6 پانڈ 25 pence میں دستیاب ہے۔دوسری جانب 10 کلو چاول کے تھیلے پر 5 پائو نڈ اور 5 کلو چاول پر 3 پائونڈ کی بچت دی گئی ہے۔