پائلٹس، عملے اور فضائی حدود سے گزرنے وا لوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ مخصوص علاقوں میں حفاظتی اقدامات اختیار کریں
تہران(آئی این پی )ایران نے اپنے جنوبی علاقوں میں راکٹ لانچ کرنے کے منصوبے کے پیش نظر نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) جاری کر دیا ہے، جس میں فضائی حدود استعمال کرنے والوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق جاری نوٹم میں پائلٹس، فلائٹ عملے اور متعلقہ فضائی حدود سے گزرنے والے دیگر افراد کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ مخصوص علاقوں میں حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔ یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے