بسنت:3 روز کیلئے نوٹم جاری

لاہور(کرائم رپورٹر )سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور میں بسنت کے پیش نظر 3روز کیلئے نوٹم جاری کر دیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کی جانب سے 6فروری سے 8فروری تک 3روز کیلئے لاہور کی فضائی حدود میں پروازوں کی آمدورفت بارینوٹم جاری کرتے ہوئے پائلٹس کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پائلٹس کو کہا گیا ہے کہ کم اونچائی پر پرواز اور ٹیک آف کے مرحلے میں اضافی چوکس اور محتاط رہیں،لینڈنگ کے وقت بھی پتنگ بازی کے ضمن میں انتہائی احتیاط کریں۔