سندھ میں خصوصی افراد کیلئے اے آئی جاب پورٹل اور شکایتی نظام کی منظوری

 ایکٹ حقوق اور وقار کے تحفظ، سماج میں مکمل شمولیت فراہم کرنے کے لیے ایک جامع قانونی فریم ورک مہیا کرتا ہے
کرچی(آئی  این پی )وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں خصوصی افرادکیلئے  روزگار کے مواقع اور ادارہ جاتی معاونت کو مثر بنانے کے مقصد سے اسپیشل ایمپلائمنٹ ایکسچینج جاب پورٹل اور شکایات کے ازالے کے نظام کی تیاری کی منظوری دے دی  ۔وزیراعلی سندھ نے یہ فیصلہ  وزیراعلی ہائو س میں ایک اعلی سطحی اجلاس کے دوران کیا ۔وزیراعلی سندھ نے زور دیا کہ ٹیکنالوجی اور ادارہ جاتی معاونت کے ذریعے خصوصی افراد کو بااختیار بنانا سندھایمپلائیمنٹ آف پرسنز وتھ ڈس-ایبلٹیز ایکٹ 2018 کا بنیادی ستون ہے۔اجلاس میں وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری ڈی ای پی ڈی طاحہ احمد فاروقی، سکھر انسٹی ٹیوٹ آف بزنس  (سکھر آئی بی اے)  کے وائس چانسلر پروفیسر آصف احمد شیخ، پرو-وائس چانسلر  ڈاکٹر عبدالرحمن سومرانی ،ایچ او ڈی کمپیوٹر سائنس پروفیسر مجتبی شیخ، کنسلٹنٹ ڈی ای پی ڈی عبدالصمد چنا اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے آغاز میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ ایمپاورمنٹ آف پرسنز وتھ ڈِس ایبلٹیز ایکٹ